کینسر کے علاج کے ساتھ مریض کی جینیاتی خصوصیات کا پتہ چلانے کا طریقہ ایجاد
پیر 4 جنوری 2016 11:36
انقرہ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) ترکی کے ماہرین نے کینسر کے مرض کے علاج کے ساتھ مریض کی جینیاتی خصوصیات کا پتہ چلانے کا طریقہ ایجاد کر لیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزارتِ صحت کے سیکرٹری ایوب گْمش نے کہا ہے کہ کینسر کے مرض کے خلاف جدو جہد کے دائرہ کار میں ایک اہم پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچادیا گیا ہے جس کے ذریعے مریض کے علاج کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے علاوہ مریض کے جنیاتی خصوصیات کا پتہ چلانا بھی ممکن ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مرض کی تمام خصوصیات اور تمام پہلووں سے جائزہ لینے کے بعد اس مرض کے میپ کو بھی حتمی شکل دی جاسکے گی۔ انہو ں نے کہا کہ ان خصوصیات کا پتہ چلانے کے بعد ان کے علاج و معالجے اور تحقیقات میں بڑے پیمانے پر سہولیات میسرہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں استنبول اور انقرہ میں بہت بڑے مراکز قائم بھی کیے جا رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.