” آلو کی پیداوار میں نمایاں اضافہ“

آلو کی ملکی کھپت 23لاکھ ٹن تک بڑھ چکی، کاشتکاری کیلئے 5 لاکھ ٹن آلو کے بیج کی ضرورت ہے، زرعی ماہرین

پیر 4 جنوری 2016 14:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء)رواں مالی سال آلو کی بھرپور پیداوار حاصل ہوئی اور ملکی ضروریات سے اضافی آلو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

زرعی شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ اس وقت آلو کی ملکی کھپت 23لاکھ ٹن تک بڑھ چکی ہے جبکہ آلو کی فصل کی کاشتکاری کے لئے 5 لاکھ ٹن آلو کے بیج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ملک بھر میں آلو کی بھرپور پیداوار حاصل ہوئی ہے ملکی ضروریات سے زائد آلو کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کے استحکام کے ساتھ ساتھ زرعی شعبہ کی ترقی میں بھی مدد حاصل کی جاسکتی ہے جس سے ملک کے دور دراز علاقوں میں مقیم کاشتکاروں کے معیار زندگی کو بھی بہتر بنایا جاسکے گا۔