وزیر اعظم نواز شریف سری لنکا کے 3 روزہ دورہ پر کولمبو پہنچ گئے ،سری لنکن وزیر اعظم اور کابینہ کے ممبران نے پرتپاک استقبال کیا
پیر 4 جنوری 2016 16:37
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف سری لنکا کے 3 روزہ دورہ پر کولمبو پہنچ گئے ‘ بندرانائیکہ ایئر پورٹ پر سری لنکا کے وزیر اعظم رنیل وکرما سنگھے اور کابینہ کے دیگر ممبران نے ان کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر سری لنکا کے وزیر اعظم کی اہلیہ خاتون اول بھی موجود تھیں۔
(جاری ہے)
وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان ‘ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ‘ خارجہ امور کے خصوصی معاون طارق فاطمی ‘ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل (ر) طاہر جنجوعہ اور دیگر سینئر حکام بھی پہنچے ہیں۔
ایئر پورٹ پر سری لنکن حکام کے علاوہ پاکستانی ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) سید شکیل حسین سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم سری لنکا کے صدر کی دعوت پر سری لنکا 3روزہ سرکاری دورہ پر پہنچیں ہیں جہاں وہ سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات کرینگے ‘دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبہ جات میں مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم نوازشریف مختلف تقریبات میں شرکت کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ‘ مذہبی سکالرز اور تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.