کارکردگی سے چاہنے والوں کا دوبارہ اعتماد جیتنے کی کوشش کروں گا، محمد عامر
پیر 4 جنوری 2016 17:22
اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) پانچ سال بعد قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ لوگوں کا اعتمادآہستہ آہستہ بحال ہوگا، وہ اپنی کارکردگی سے چاہنے والوں کا دوبارہ اعتماد جیتنے کی کوشش کریں گے، ہر ایک کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے اور وہ سب کی عزت کرتے ہیں۔ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں انہوں نے بہت کچھ سیکھا، زندگی کے بارے میں میرا نقطہ نظر تبدیل ہو گیا ہے، انہیں مستقبل کا علم نہیں لیکن وہ ایک مرتبہ پھر کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتے ہیں۔
محمد عامر نے کہا کہ انہیں محمد حفیظ اور اظہرعلی کے فیصلے سے کوئی تکلیف نہیں، ہر ایک کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے اور وہ ہر ایک کی عزت کرتے ہیں مگر کوئی انہیں برا کہتا ہے تو انہیں اچھا ثابت کرنے کا موقع بھی ملنا چاہیے، وہ تربیتی کیمپ میں تمام کھلاڑیوں سے ملے، سب نے ان کی بات سنی اور سمجھی، اس تنازع کے حل کا کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جاتا ہے جس نے مذاکرات سے معاملہ حل کرایا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.