ٹوورسٹ سروسز ونگ کی جانب سے ہوٹلز ، ریسٹورنٹ اور ٹریولز ایجنسیز کی رجسٹریشن مکمل، دستاویزات تقسیم
سیکرٹری محکمہ سیاحت ، ثقافت ، کھیل و امور نوجوانان اعظم خان کی خصوصی ہدایات پر ٹوورازم ڈیپارٹمنٹ کے ونگ نے لکی مروت ڈسٹرکٹ میں ہوٹلز ، ریسٹورنٹس اور ٹریول ایجنسیز کی رجسٹریشن مکمل کرلی
پیر 4 جنوری 2016 17:48
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) ٹوورازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے ٹوورسٹ سروسز ونگ نے سیکرٹری محکمہ سیاحت ، ثقافت ، کھیل و امور نوجوانان اعظم خان اور کنٹرولر محمد عربی کی خصوصی ہدایات پر لکی مروت ڈسٹرکٹ میں ہوٹلز ، ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ سنٹرز کی رجسٹریشن مکمل کرتے ہوئے ان کو کاغذات کی کاپیاں سپرد کر دیں ، اس سلسلے میں ٹاؤن ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر شیر عالم خان مہمان خصوصی تھے انکے ہمراہ تحصیل میونسپل آفیسر اعجاز رحیم ، ٹی ایس ڈبلیو کوہاٹ ریجن کے جاوید اقبال مروت ، رسوول زدان ، نعمان شاہ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔
تقریب میں کاروباری طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کے کاروباری کی رجسٹرڈ کاپیاں انکے حوالے کی گئیں جس کا مقصد ان کے کاروبار کو سرکاری سطح پر رجسٹرڈ کرانا ہے تاکہ ان میں ان ڈسٹرکٹ کی عوام ، سیاح اور دیگر کو معیاری اور اچھی خوراک میسر ہو۔(جاری ہے)
اسسٹنٹ کمشنر شیر عالم خان نے رجسٹریشن اور لائسنس کاروباری حضرات میں تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت اس بات کا تعین کر چکی ہے کہ صوبہ میں غیر قانونی کاروبار کسی کو کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خوراک کی اشیاء میں کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائے گی ۔
انہوں نے کہاکہ ٹوورسٹ گائیڈ ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ڈسٹرکٹ کے رہائشیوں اور خاص کریہاں آنے والے سیاحوں کیلئے بہتر رہائش ، خوراک ، اعلیٰ معیاری سہولیات کے معاملے میں کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائے گا اور خالص اشیاء کی فروخت یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوام اچھی اور اعلیٰ کوالیٹی کی اشیاء سے مستفید ہو سکے ۔ انہوں نے کاروباری حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان کو کسی قسم کی شکایات ہیں تو ان کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا اور انکی پریشانیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.