عوامی تحریک نے اپنے کسی کارکن کو تنہا نہیں چھوڑا‘ خرم نواز گنڈا پور
کارکنوں کی جھوٹے مقدمات میں انصاف کا ظالم نظام تذلیل کر رہا ہے‘ سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
پیر 4 جنوری 2016 21:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہاہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کیلئے جانیں دینے والے کارکن شکوہ نہیں کر سکتے ، عوامی تحریک پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے ہزاروں کارکنوں کا مقدمہ لڑا اور لڑ رہی ہے۔ کسی کارکن کو تنہا نہیں چھوڑا ۔
(جاری ہے)
غریب کارکنوں کے قانونی اخراجات پارٹی کے مخیر حضرات برداشت کر رہے ہیں ،ایک ہزار 43کارکنان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور ہمارے وکلا کارکنوں کی قانونی مدد کیلئے پنجاب کی مختلف عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ،پاکستان عوامی تحریک کا کوئی کارکن اپنی قیادت کے خلاف شکوہ نہیں کر سکتا نہ ہی ایسی انکی تربیت ہے ۔
پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان اپنی قیادت کیلئے جان دینے کے بعد بھی شکوہ نہیں کرتے ،ہم کل بھی اپنے کارکنوں کے ساتھ تھے اور آج بھی انکے ساتھ ہیں ،جھوٹے مقدمات قائم کر کے سیاسی کارکنوں کی تذلیل میں حکومت ملوث ہے ۔بد قسمتی سے کارکن دہشت گردی کی عدالتوں اور ظالمانہ نظام کے باعث تکلیف میں ہیں ،ساری دنیا جانتی ہے کہ انقلاب مارچ کے دوران حکومت نے جھوٹے مقدمات درج کئے ۔پی ٹی وی حملہ ڈرامہ کے ہدایت کار حکمران ہیں جن کے بارے میں حقائق پیش کئے جا چکے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.