دو مسلمان ملکوں کے درمیان تناؤ کی سی کیفیت ہے ، یہ امت مسلمہ کیلئے خطرہ ہے ، 34 ممالک کے اتحاد سے خطرات کی بو آرہی ہے ، اس اہم معاملے پر مشیر خارجہ ایوان کو آگاہ کریں ، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پراظہار خیال
وزیر اعظم کو سری لنکا کے بجائے سعودی عرب اور ایران کا دورہ کرنا چاہیے تھا، صاحبزادہ طارق اﷲ
پیر 4 جنوری 2016 22:23
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دو مسلمان ملکوں کے درمیان تناؤ کی سی کیفیت ہے جو امت مسلمہ کے لئے خطرہ ہے ، 34 ممالک کے اتحاد سے خطرات کی بو آرہی ہے ، اس اہم معاملے پر مشیر خارجہ کو ایوان کو بتانا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب ایران تنازعہ خطے پر اور پاکستان پر اس کے برے اثرات مرتب ہونگے ۔
حساس معاملات پر پاکستان کے عوام کی ترجمانی ضروری ہے ۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت نے اب تک وزیر خارجہ نہیں بنایا۔ پاکستان کو فریق بننے کی بجائے ثالث بننا ہو گا ۔ صاحبزادہ طارق اﷲ نے کہا کہ وزیر اعظم کو دورہ سری لنکا کے بجائے ایران اور سعودی عرب کا دورہ کرنا چاہیے تھا۔(جاری ہے)
پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ خطے میں اہم تبدیلیاں نظر آرہی ہیں ۔
دو مسلمان ملکوں کے درمیان تناؤ کی کیفیت ہے اور اس سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے ۔ 34 مسلمان ممالک کا ملٹری الائنس سے خطرات کی بو آرہی ہے ۔ تمام معاملات کو معطل کرکے مشیر خارجہ کو اس پر ایوان کو بریفنگ دینی چاہیے۔ عالم اسلام کا یہ اہم اور بڑا مسئلہ ہے ۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب نے کہا کہ حکومت کو اس پر موقف دینا ہے مگر حکومت کو وقت درکار ہے ۔ معاملے کی باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد بریفنگ دی جائے گی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت سعودی عرب کے معاملے پر سوچ بچار کرنا چھوڑے اور اس مسئلے کا خطے پر اور پاکستان پر بہت برا اثر پڑا ہے ۔ حکومت نے سعودی عرب اور ایران سے رابطہ کیا ہے تو ایوان کو بتایا جائے اس طرح کے حساس معاملات پر پاکستان کے عوام کی ترجمانی کرنی چاہیے۔ پاکستانی سعودی عرب سے محبت کرتے ہیں مگر ایران کے ساتھ بھی ہمارا تعلق ہے ۔ قومی نقطہ نظر کو اس حوالے سے اجاگر کرنا ہے کیونکہ پاکستان اس پوزیشن میں ہے کہ وہ ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے معاملات کو حل کی طرف لے جائے۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ دونوں اسلامی ممالک کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں ۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت کیا فیصلے کرنے ہیں حکومت نے اب تک وزیر خارجہ نہیں بنایا۔ پاکستان کو فریق بننے کے بجائے ثالث کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ دنیا میں کوئی ملک متاثر ہو یا نہ ہو مگر پاکستان پر اس کے براہ راست اثرات مرتب ہونگے۔ ہم پہلے بھی پراکسی جنگوں کا حصہ رہے ہیں جس کا نقصان ہمیں زیادہ ہوا ہے ۔ صاحبزادہ طارق اﷲ نے کہا کہ ایران سعودی عرب صورتحال میں پاکستان کو ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ سعودی وزیر خارجہ نے اپنا دورہ ملتوی کر دیا وزیر اعظم کو دورہ سری لنکا کے بجائے سعودی عرب اور ایران کا دورہ کرنا چاہیے تھا ۔ امت مسلمہ اس وقت نامساعد حالات سے گزر رہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.