سی ٹی ڈی نے 3مبینہ دہشتگرد وں کو گرفتار کرلیا ،تینوں شام میں شدت پسند تنظیم کے رابطے میں تھے‘ میڈیا رپورٹس
پاکستان سے نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کو شام جانے کیلئے مائل کرتے تھے ،ممنوعہ لٹریچر اور لیپ ٹاپ برآمد
پیر 4 جنوری 2016 23:01
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء ) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 3مبینہ دہشتگرد وں کو گرفتار کرلیا ،تینوں شام میں شدت پسند تنظیم کے رہنماؤں سے رابطے میں تھے اور پاکستان سے نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کو شام جانے کیلئے مائل کرتے تھے ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات اور مانیٹرنگ کے بعد کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شام نگر اور سمن آباد میں کارروائی کر کے داعش سے روابط کے الزام میں تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر اور لیپ ٹاپ برآمدکر لئے ۔
بتایا گیا ہے کہ تینوں مختلف ذرائع سے شدت پسند تنظیم کے رہنماؤں سے رابطے میں تھے اور پاکستان سے نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کو شام جانے کیلئے مائل کرتے تھے ۔تینوں کو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ حساس ادارے نے اعوان ٹاؤن میں بھی کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.