فیصل آباد ٗپولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن امتیاز آصف کی بلی اغواء کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا
منگل 5 جنوری 2016 18:01
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن امتیاز آصف کی بلی اغواء کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
(جاری ہے)
امتیاز آصف نے ملزمان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ انھیں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر اکسا رہے تھے اور ان کے انکار پر ملزمان نے ان کی بلی کو اغواء کرلیایخاتون نے دعویٰ کیا کہ ان کی بلی کی قیمت 2 لاکھ روپے ہے جس نے اس وقت شہرت حاصل کی جب وہ انھیں 2014 میں پی ٹی آئی کے 126 دنوں پر مشتمل دھرنے کے دوران اسلام آباد کے ڈی چوک لے جایا کرتی تھیں امتیاز نے بتایا کہ ان پر کئی لوگوں نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالا ٗملزمان ان کے پڑوس میں رہائش پذیر تھے اور وہ اکثر اْن کی بلی کو ارد گرد گھومتے ہوئے دیکھتے تھے امتیاز کے مطابق وہ بلی انھیں بہت پیاری تھی۔
خاتون نے بتایا کہ انھیں کئی نامعلوم افراد کی جانب سے فون کالز موصول ہوئی ہیں جس میں انھیں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی شرط پر ان کی بلی واپس کرنے کا کہا گیا ٗملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے دوسری جانب پولیس نے ایک بلی بھی برآمد کرکے شناخت کیلئے خاتون کے حوالے کی تاہم وہ کوئی اور بلی نکلی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.