دنیا کے2016 میں خاتمے کے حوالے سے کی جانے والی پیش گوئیاں
بدھ 6 جنوری 2016 00:05
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5جنوری۔2016ء)کیا اس سال ایٹمی جنگ ہوجائےگی؟ کیا ہم کسی سیارے کے ٹکرانے سے تباہ ہوجائیں گے؟ یا لیبارٹری کا بنایا بلیک ہول ہی ہمیں نگل جائے گا؟
یوٹیوب کی ویڈیوز اور سازش نظریات پر یقین رکھنے والوں کی باتیں سن کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ ہی ممکن ہے۔ ماضی میں بھی دنیا کے خاتمے کے حوالے سے بے شمار تاریخیں بیان کی گئی ہے۔
2016 میں دنیا کےخاتمے کے حوالے سے کئی پیش گوئیاں کی گئیں ہیں۔ ہمیں یہ کہنے کی ضرورت تو نہیں کہ قارئین ان پیش گوئیوں کو بالکل سنجیدہ نہ لیں۔
(جاری ہے)
1. کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ خلائی مخلوق نے انہیں دنیا کے خاتمے کی تاریخ بتائی ہے، خلائی مخلوق نے 14 فروری 2016 کودنیا کے خاتمے کا دن قرار دیا ہے ۔
2. 2011 میں ناسا کے ایک سائنس دان(جو معلوم نہیں کہ واقعی ناسا سے تعلق رکھتا ہےیا نہیں) نے بتایا تھا کہ 2016 میں قطبین تبدیل ہوجائیں گے۔
3. ڈیوڈ مونٹائیجین، سازشی نظریات کےماہر کے طور پر آن لائن کافی مشہور ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بارک اوبامہ ہی دجال ہے جو 6 جون کو اس دنیا کو تباہ کر دے گا۔ انہوں نے بائبل سے بارک اوبامہ کو دجال ثابت کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ 2016 میں دجال یروشلم جائے گا۔ انہوں نےبتایا کہ دجال ببلون کا بادشاہ ہے اورپراسرار ببلون نیویارک ہی ہے۔ ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ دجال کی بہت سی شخصی خصوصیات بارک اوبامہ میں پائی جاتی ہیں۔
4. سرن کے بنائے ہوئے بلیک ہول کے بعد 16 مئی 2016 کو ایک سیارہ زمین سے ٹکرائےگا۔
5. ایک پاسٹر جس کا نام ریکارڈو ہے نے یوٹیوب ویڈیوز میں بیان دیا ہے کہ خدا نےاسے خود بتایا ہے کہ دنیا 25 اکتوبر2016 کو ختم ہوگی، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ریکارڈو کبھی راہب بھی تھا یا نہیں۔
6. ایک ویب سائٹ کےمطابق دانیال 9:24 کی بشارت کے مطابق دنیا یوبلی کے 70 چکروں کے بعد ختم ہوجائے گی۔ویب سائٹ کے مطابق یوبلی یا جوبلی کے 70 چکر 3431سالوں کے بعد اس سال 2016 میں پورے ہو رہےہیں۔اسی سال خدا کے فرزند کنعان کی جنت میں داخل ہونگے۔اس کے علاوہ ویب سائٹ کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دوسری آمد بھی اسی سال متوقع ہے۔ویب سائٹ کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام اسی وقت واپس آئیں گے جب دنیا کے خاتمےکا وقت قریب ہوگا۔
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.