معروف فٹبالر وین رونی شاندار کارکردگی ، ریکارڈ 51 گول کرنے پر بہترین برطانوی کھلاڑی قرار
بدھ 6 جنوری 2016 13:43
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر وین رونی کو شاندار کارکردگی اور ریکارڈ 51 گول کرنے پر انگلینڈ کا سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق 30 سالہ رونی کو ووٹنگ کے ذریعے بہترین کھلاڑی کا حق دار قراردیا گیا ۔ انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے دیگر ممالک کے خلاف کیرئیر میں 51 گول کرکے بوبی چارلٹن کے 49 گول کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ توڑا جب کہ رواں برس 7 گول کے ساتھ سرفہرست کھلاڑی رہے ، اسی طرح ان کی کارکردگی سے انگلینڈ کی ٹیم سال بھر میں 10 ریکارڈ کامیابیوں کے ذریعے یوروکپ 2016ء تک کوالی فائی کرنے میں کامیاب ہوئی ۔
رونی نے انگلینڈ کے سپورٹرز کلب کے اراکین کے 37 فی صد ووٹ حاصل کئے ۔(جاری ہے)
انھوں نے یہ ایوارڈ 2008ء ، 2009ء اور 2014ء میں حاصل کیا تھا ۔ رونی نے اپنی ویب سائٹ پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ"اس ایوارڈ کو حاصل کرنا ہمیشہ عزت کی بات ہے اور چوتھی دفعہ جیتنا میرے لیے انتہائی فخر کا باعث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ یہ مداحوں کی جانب سے ہے جو میرے لیے بہت خاص ہے۔
یہ سال ٹیم اورذاتی طورپر میرے لیے بہت اچھا تھا۔رونی نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ"میں تمام مداحوں کا ان کی مسلسل حمایت پر شکرگذار ہوں اور امید ہے کہ 2016ء اس سے بہتر سال ہوگا۔اسٹوک سٹی کے گول کیپر جیک بٹ لینڈ کو بہترین کارکردگی پر انڈر 21 کے سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔رونی اور بٹ لینڈ کو یہ ایوارڈ 26 مارچ کو انگلینڈ اورجرمنی کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ کے دوران پیش کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.