پریانکاچوپڑا کا پاکستانی فلموں میں کام کی خواہش کا اظہار
بدھ 6 جنوری 2016 14:02
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء)بالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور ان کہنا ہے کہ ’اگر انہیں موقع ملے تو وہ پاکستانی فلموں میں ضرور کام کریں گی۔
(جاری ہے)
پریانکا چوپڑا نے نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا میں ایک انٹرٹینر ہوں اور انٹرٹینمنٹ کے لیے اچھی فلمیں کرتی ہوں، اگر کوئی کردار اور کہانی پسند آئی تو پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی ضرور کام کروں گی۔
یاد رہے کہ امریکی سیریل ’کوائنٹیکو‘ میں پریانکا چوپڑا کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر فنکاروں کے کردار کے حوالے سے پریانکا کا کہنا تھا کہ فنکاروں پر ملکوں کو قریب لانے کی ذمہ داری نہیں ڈالی جاسکتی، ملکوں کو جوڑنے کا کام حکومت اور عوام کا ہے۔واضح رہے کہ پریانکا کی آخری ریلیز بولی وڈ ’باجی راوٴ مستانی‘ کو کافی پزیرائی ملی اور شائقین کے ساتھ ناقدین نے بھی ان کی اداکاری کو سراہا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.