چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر سینیٹ کے سیشن کے اختتام پر پورے اجلاس کا خلاصہ جاری کرنے کا فیصلہ
بدھ 6 جنوری 2016 17:58
اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی خصوصی ہدایات پر سینیٹ کے سیشن کے اختتام پر پورے اجلاس کا خلاصہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر حال ہی میں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہونے والے 122 ویں سیشن کا خلاصہ تیار کر لیا گیا ہے تاکہ پورے اجلاس کی کارروائی کا خلاصہ عوام کے سامنے رکھا جا سکے۔
اس خلاصہ میں سینیٹ کے اجلاس کی کارروائی، قانون سازی کے امور، اراکین کی شرکت کے حوالے سے تفصیلات، ایوان میں زیر بحث لائے گئے امور، عوامی اہمیت کے مسائل اور ان کے حل کیلئے دی گئیں ہدایات اور دیگر امور شامل ہوں گے۔ سینیٹ کا گزشتہ 122 واں سیشن 15 روز جاری رہا۔ اس دوران 3 دن نجی کارروائی کے لئے مختص تھے۔(جاری ہے)
اجلاس میں زیادہ سے زیادہ 73 اور کم سے کم 51 ارکان نے شرکت کی۔
اس طرح ارکان کی حاضری 61 فیصد تک رہی۔ اجلاس 42 گھنٹے 45 منٹ جاری رہا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق صدر مملکت کے خطاب پر بحث بھی گزشتہ سیشن میں مکمل کی گئی جس میں 11 ارکان نے حصہ لیا۔ اجلاس میں 4 بل منظور کئے گئے جبکہ 2 بل کمیٹیوں کو بھجوائے گئے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی سے بھجوائے گئے 8 بل بھی کمیٹیوں کو بھجوائے گئے۔ چار آرڈیننس بھی سینیٹ میں پیش کئے گئے۔ سینیٹ نے پی آئی اے کے حوالے سے آرڈیننس مسترد کر دیا۔ 3 وفاقی وزراء اہم قومی امور پر ایوان بالا کو بریف کیا۔ 30 کمیٹیوں کی رپورٹیں ایوان میں پیش کی گئیں۔ ایوان بالا نے کمیٹی آف دی ہول کے انصاف کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ کو حتمی شکل دے کر منظور کیا۔ ارکان کی طرف سے 40 قراردادیں پیش کی گئیں جن میں سے 30 کو قبول کیا گیا۔ 8 کی اجازت نہیں دی گئی، 14 کی ایوان بالا نے منظوری دے دی، 4 کو ڈراپ اور 14 کو منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں 11 تحاریک التواء پر بحث کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.