سوات میں بجلی کے مسائل کے حل کے لئے واپڈا کو کثیر فنڈز فراہم کئے گئے ہیں،ڈاکٹر امجد علی
گرڈ سٹیشن کے قیام کے بغیر یہ مسائل حل نہیں ہو سکتے ،تحصیل میں کم وولٹیج ،لوڈ شیڈنگ کے مسائل کے حل کیلئے گریڈ سٹیشن کا قیام ضروری ہے، معاون خصوصی وزیراعلی کے پی کے
بدھ 6 جنوری 2016 18:32
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بدھ کے روز چیف پیسکو سے پشاور میں ملاقات کی اور انہیں ضلع سوات اور خاص طور پر حلقہ پی کے۔82 کے عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کے حل اور بجلی کے نئے منصوبوں سے متعلق ملاقات کی۔ تحصیل بریکوٹ کے ناظم گوہر ایوب خان،اراکین ضلع کونسل زمین خان ،اصغر علی اور باچہ حسین بھی ان کے ہمراتھے۔
ڈاکٹر امجد علی نے چیف پیسکو کو بتایا کہ تحصیل بریکوٹ میں بجلی کے معاملات بہت گھمبیر ہوچکے ہیں اور عوام کوکئی ایک مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ گریڈ سٹیشن کے قیام کے بغیر یہ مسائل حل نہیں ہو سکتے اور تحصیل میں کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کے مسائل کے حل کے لئے گریڈ سٹیشن کا قیام ضروری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زرعی اور معاشی شعبوں پر برے اثرات پڑرہے ہیں، قیمتی باغات ختم ہو رہے ہیں ٹیوب ویل بند پڑے ہیں۔
جبکہ مانیار سے لیکر ناگوہا چوک تک ایچ ٹی لائین ہے جس پر ایل ٹی لائین نصب ہونے کے باعث وولٹیج انتہاہی کم ہیں۔اس موقع پرچیف پیسکونے ان تمام مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کیں اور یقین دلایا کہ بجلی کے مسائل کو بتدریج طریقے سے حل کیا جائے گا۔ڈاکٹر امجد علی نے چیف پیسکو کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے حلقہ میں بجلی کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے 15کروڑ روپے کی رقوم فراہم کر دی ہیں۔اسی طرح 85نئے ٹرانسٖفارمر،474ایل ٹی کیبل اورٹرانسفارمر کی مرمتی کیلئے 50لاکھ روپے مالی سال 2015جبکہ40لاکھ روپے رواں سال کیلئے فراہم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کو واپڈا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کے مسائل کو حل کر کے دم لیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے بریکوٹ کو سب ڈویژن کا درجہ دینے کیلئے بھی بات چیت کی۔مزید قومی خبریں
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.