خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس
اجلاس میں کسانوں کیلئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب و اجراء پر تفصیل سے بحث کی گئی
بدھ 6 جنوری 2016 18:36
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس بد ھ کے روز رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد خان کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت اکرام اﷲ خان گنڈا پور، پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت محترمہ زرین ضیاء، اراکین صوبائی اسمبلی محمود جان، ضیاء اﷲ خان بنگش، جمشید خان اورمحترمہ رقیہ حنا کے علاوہ صوبائی سیکرٹری زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں کسانوں کیلئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب و اجراء پر تفصیل سے بحث کی گئی ۔اب تک زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے 80 فیصدفنڈز حکومت فراہم کرتی تھی جبکہ 20 فیصد کسان خودخرچ کرتے تھے۔جبکہ اس بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال سے زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے 75فیصد فنڈز حکومت اور 25فیصد فنڈ کسان خود فراہم کریں گے۔(جاری ہے)
کمیٹی نے زرعی زمینوں پرہاؤسنگ سوسائٹیوں کے قیام پرتشویش کا اظہا کیا اور صوبائی وزیر زراعت کی زیر قیادت بشمول چیئر مین مذکورہ قائمہ کمیٹی ، سیکرٹری زراعت محکمہ مال اور محکمہ قانون کے نمائندوں پر مشتمل ایک اجلاس بھی طلب کیا گیاجو مذکورہ مسئلہ کا حل تلاش کرے گا۔
علاوہ ازیں سبزی منڈی پشاور میں قائم دکانوں کی جگہ غیر قانونی بیت الخلاء کی تعمیر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ ایک ماہ کے اندر انہیں متبادل جگہ پر منتقل کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.