اسلام آباد ٹیم کی قومی جونیئر سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے لاہور روانگی
پہلی بار ہونے والے قومی ایونٹ میں شرکت سے ہمارے جونیئر کھلاڑیوں کو ایکسپوثر ملے گا، ڈاکٹر شہزاد وسیم
بدھ 6 جنوری 2016 20:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) اسلام آباد بلیرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (IBSA)کی آٹھ رکنی جونئیر انڈر17-سنوکر ٹیم پہلی جوبلی انشورنس قومی جونیئر انڈر17-سنوکر چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے لاہور روانہ ہو گئی۔ منتخب ٹیم کے ہمراہ سنوکر پاکستان سنوکر کوچنگ اکیڈیمی کے انچارج ارشد قریشی بحیثیت ٹیم منیجر لاہور روانہ ہوئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں ولیم لفارج، موسیٰ نقوی، عزیر خان، عبداﷲ شفیق، سید عون عباس، سید محمد عباس ،محمد معز اورسید تاجدار گیلانی شامل ہیں۔
چیمپیئنز سنوکر اکیڈیمی لاہور میں ہونے والی قومی جونیئر انڈر17- سنوکر چیمپیئن شپ میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور اسلام آباد سے منتخب کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
چیمپیئن شپ میں شامل کھلاڑیوں کوآٹھ مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ سے دو دو کھلاڑی پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے۔کوارٹر فائنل اورسیمی فائنل10جنوری کو اور فائنل11جنوری کو کھیلا جائے گا۔
اسلام آباد بلیرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (IBSA) کے صدر ڈاکٹر وسیم شہزاد ، سینئر نائب صدر سلیم اختر رانا اور سیکرٹری جنرل محمد فہیم انور نے اسلام آباد سنوکر ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی سنوکر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہونے والی انڈر17-سنوکرچیمپیئن شپ میں اسلام آباد کے آٹھ کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند ہے ،قومی مقابلوں میں شرکت سے ہمارے جونیئر کھلاڑیوں کو ایکسپوثر ملے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمارے کھلاڑی چیمپیئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ٹیم نے روانگی سے قبل ایک ہفتے کے ٹریننگ کیمپ میں قومی کھلاڑیوں بابر بھٹی(بابری) اور عبدالرحیم کی زیر نگرانی ٹریننگ حاصل کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.