یتیم اور غریب بچوں کی تعلیم اور کفالت کی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے
منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 6 جنوری 2016 22:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء ) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ یتیم اور غریب بچوں کی تعلیم اور کفالت کی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔وہ پشاور میں یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم وتربیت کے لیے قائم کردہ پاکستان سویٹ ہوم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔
پشاور میں منعقدہ اس پر وقارتقریب میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات کے ہمراہ تاجر برادری سمیت سویٹ ہوم کے بچوں اور ان کے لواحقین کی کثیر تعداد موجود تھی جس میں ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے پاکستان سویٹ ہوم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہومز کی صورت میں معصوم بچوں کو استحصال، مایوسی اور جہالت کے اندھیروں سے نکال کر انہیں تعلیم اور تحفظ فراہم کرتے ہوئے ہم نے اپنے ملک کو پر امن اور خوشحال بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے، مخیر حضرات اور فلاحی اداروں سمیت معاشرے کاہر فرد اس اہم قومی اور مذہبی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہمارے ساتھ میدان عمل میں آسکتا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.