وسطی پنجاب میں سورج مکھی کی بہاریہ کاشت 15 جنوری سے شروع کرنے کی ہدایت
جمعرات 7 جنوری 2016 12:38
لاہور۔7جنوری(اے پی پی محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کاشتکاروں کو سورج مکھی کی بہاریہ کاشت جنوبی پنجاب میں یکم جنوری،وسطی پنجاب میں 15 جنوری جبکہ شمالی پنجاب میں یکم فروری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان نے بتایاکہ بھاری میرا زمین سورج مکھی کی کاشت کے لیے موزوں ہے ۔ زمین کی تیاری کیلئے راجہ ہل یا ڈسک ہل پوری گہرائی تک چلائیں تاکہ پودوں کی جڑیں گہرائی تک جاسکیں اور کھیت کو ہموار کرنے کیلئے لیزر استعمال کریں ۔
شرح بیج کا تعین زمین کی قسم ، شرح بیج کی روئیدگی، وقت کاشت اور طریقہ کاشت کو مدنظر رکھ کر کریں ۔ ہائبرڈ اقسام کا90 فیصد سے زیادہ اُگاؤ والا دو تا اڑھائی کلو گرام صاف ستھرا بیج فی ایکڑ استعمال کریں اور بوائی کے وقت بیج کی گہرائی زیادہ سے زیادہ دو انچ رکھیں۔(جاری ہے)
قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دو تا اڑھائی فٹ رکھیں، آبپاش علاقوں میں پودوں کا درمیانی فاصلہ 9 انچ اور بارانی علاقوں میں12 انچ رکھیں ۔
رواں سال صوبہ پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کا ہدف 86 ہزار 5 سو ایکڑ مقرر کیا گیا ہے جس سے تقریباً 60 ہزارٹن پیداوار حاصل ہوگی۔ پاکستان اپنی ملکی ضروریات کا صرف 30 فیصد خوردنی تیل پیدا کرتا ہے جبکہ باقی 70 فیصد درآمد کرنا پڑتا ہے جس پر کثیر زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق سورج مکھی کے بیج میں اعلیٰ قسم کا تقریباً 40 فیصد تیل ہوتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.