پنک بال ہی کرکٹ کا مستقبل ہے،شہریار خان
جمعرات 7 جنوری 2016 13:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا پاکستان پنک بال سے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا حامی ہے، کرکٹ میں اسی گیندکا مستقبل ہے ، آگے چل کر ٹیسٹ کرکٹ رات کو ہی کھیلنے کا رواج پروان چڑھے گا۔تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی کا پنک گیند کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ فائنل اختتام کو پہنچ گیا، اس موقع پر کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ ملک میں پہلے بھی گلابی گیند سے کھیلنے کا تجربہ کیا گیا لیکن پہلی مرتبہ فلڈ لائٹس میں قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں پنک بال استعما ل ہوئی، کرکٹ میں اسی گیند کا مستقبل ہے، ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو اس کے استعمال کا عادی بنانا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ آگے چل کر ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا رواج پروان چڑھے گا، اس طرز کے مقابلے شائقین کی دلچسپی کا باعث بنتے اور ان کو میدان میں کھینچ کر لاتے ہیں، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا۔(جاری ہے)
انھوں نے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ ہی اصل کرکٹ ہے۔نئے کھلاڑیوں کو اس حوالے سے تر بیت دینا ہوگی، انھیں ٹیسٹ کرکٹ کے رموز سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔
فاتح سوئی ناردرن گیس کے کپتان مصباح نے کہا کہ پنک بال کو رات میں کھیلتے ہوئے دشواری کا سامنا رہا تاہم جتنا زیادہ ہم اس گیند کے ساتھ کھیلیں اتنا ہی عادی ہوتے جائیں گے۔رنر اپ یوبی ایل کے قائد یونس خان نے کہاکہ پنک بال کا تجربہ اچھا رہا، ذاتی طور پر مجھے اس گیند سے کھیلنے میں لطف آیا تاہم مقام کا تعین موسم کی مناسبت سے ہونا چاہیے۔ ون ڈے کپتان اظہر علی نے کہا کہ پنک بال کا استعمال اپنی جگہ لیکن سرخ گیند ہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے، فائنل میں گلابی گیند کا تجربہ اچھا رہا لیکن اس سے واقف ہونے میں وقت لگے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.