مر جانے کی حد تک رومانٹک ہوں ‘ قطرینہ کیف
جمعرات 7 جنوری 2016 14:36
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف کا حالیہ بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ معاشقہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اداکارہ نے انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مر جانے کی حد تک رومانٹک واقع ہوئی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے شریک سفر سے بے حد جذباتی محبت کا اظہار چاہتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم ”فتور“ میں بڑی حد تک اپنی حقیقی زندگی کی عکاسی کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔(جاری ہے)
واضح رہے ابھیشک کپور کی ”فتور “ میں اداکارہ نے بڑی حد تک شہوت انگیز مناظرفلمبند کرائے ہیں۔فلم میں آدتیہ رائے کپور ”نور“اداکارہ قطرینہ کیف”فردوس“ کے عشق میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ جبکہ اداکارہ تبو فتور میں قطرینہ کیف کی والدہ اور دومحبت کرنے والوں کے درمیان سب سے بڑی رکاوٹ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
یاد رہے ابھیشک کپور کی فتور کی کہانی ممتاز ناول نگار چارلس ڈکنز کے شہرہ آفاق ناول ”گریٹ ایکسپیکٹیشنز“ سے ماخوذ ہے۔ قطرینہ کیف کی ”فتور “ رواں سال12فروری کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گیمزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.