راولپنڈی،سال نو کی پہلی بینک ڈکیتی، مسلح ڈاکو بینک آف پنجاب سے16 لاکھ لوٹ کر فرار
پولیس کی علاقے کی ناکہ بندی ،مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی
جمعہ 8 جنوری 2016 21:49
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں سال نو کی پہلی بینک ڈکیتی کے دوران چار مسلح ڈاکو بینک آف پنجاب سے16 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مزاحمت پر فائر نگ کر کے بینک کے گارڈ کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔گارڈ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔
جمعہ کی شام تھانہ نیوٹاؤن کی حدود چاندنی چوک مری روڈ بینک آف پنجاب میں 4 مسلح ڈاکو پرائیویٹ کار پر آئے،کار کے ڈرائیور نے بینک کے داخلی دروازے پر کھڑے سیکیورٹی گارڈ کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا، جبکہ چارون ڈاکو دیدہ دلیری کے ساتھ بینک میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر بینک کے عملے کو یرغمال بنا کر 16 لاکھ 11 روپے لوٹ کر فرار ہونے لگے تو بینک کے سیکیورٹی گارڈ ایوب نے انکا پیچھا کیا تو ایک ڈاکو نے اس کے سر پر گولیاں ماری ، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ کچھ ہی دور کھڑی اسی کار میں بیٹھ کر چاروں ڈاکو فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
-
مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ،سعید غنی
-
غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کی ملٹی سیکٹرل ٹاسک فورس کوشاں ہے، ناصرحسین شاہ
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں ‘اسد قیصر
-
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ کی مذمت
-
محمد نواز شریف کا شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
یو اے ای میں پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.