حکومت بلوچستان وخیبرپختونخوا کے تحفظات کو دور کرے،چھوٹوں صوبوں میں زیر تعمیر منصوبہ کوئی سڑک تو ہوسکتی ہے معاشی گزر گاہ ہرگز نہیں ،جان بوجھ صوبوں میں وفاق کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری کی میڈیا سے بات چیت
جمعہ 8 جنوری 2016 22:56
اسلام آباد()سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین مولاناعبدالغفور حیدری نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت پاک چین اقتصادی راہداری پر تنہاء پرواز کی بجائے بلوچستان وخیبرپختونخوا کے تحفظات کو دور کریں ان صوبوں میں زیر تعمیر منصوبہ کوئی سڑک تو ہوسکتی ہے معاشی گزر گاہ ہرگز نہیں ۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری زبان زدعام ہے مگر چھوٹے صوبوں میں اس کی صرف دورویہ سڑک بنائی جارہی ہے ۔
باقی کچھ نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دوصوبوں بلوچستان و خیبرپختونخوا کے تحفظات کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔ اسے نام نہاد راہداری ہی کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس میں نہ صنعتی زونز ہیں نہ تجارتی ایریاز ہیں ۔ نہ ٹرانسمیشن لائن نہ آپٹیکل فائبروریلوے ٹریک و گیس پائپ لائن ہے ۔(جاری ہے)
ہم بلوچستان وخیبرپختونخوا میں اسے کیسے اقتصادی راہداری کہہ سکتے ہیں وہاں یہ کوئی روڈ تو ہوسکتا ہے معاشی گزر گاہ ہرگز نہیں ہوسکتی ۔
جان بوجھ کر وفاقی حکومت صوبوں میں وفاق کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ایسا امتیازی سلوک ہمارے لیئے ناقابل قبول ہے ۔ وزیراعظم سے رابطہ کیا جارہا ہے ۔ دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم بلوچستان و خیبرپختونخوا کو ساتھ لے کر چلنا چاہیں گے یا تنہاء پرواز کریں گے ۔ تاہم پاکستان ان اہم مواقع پر اس قسم کے خلفشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ قومی یکجہتی کے لیے تحفظات کو فوری طور پر دور کرنا ضروری ہے ۔مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.