شمالی وزیرستان میں سال 2016کا پہلا امریکی ڈورون حملہ، کالعدم تحریک طالبان کے رہنماء مولانا نور جانی خیل سمیت 5 دہشتگردہلاک ، مکان تباہ
ہفتہ 9 جنوری 2016 18:01
میرانشاہ/شوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے منگڑوتی میں سال 2016کے پہلے امریکی ڈورون حملے میں کالعدم تحریک طالبان رہنماء مولانا نور سعید جانی خیل سمیت 5 دہشتگردمارے گئے، علاقے میں ڈرون طیارے کی نچلی پروازوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب شوال کے علاقے منگڑوتی میں امریکی ڈرون طیارے سے مکان پر دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کے 5دہشت گرد مارے گئے جبکہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرمولانا نور سعید جانی خیل بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ سال 2016ء میں پاکستان میں یہ پہلا امریکی ڈرون حملہ ہے۔ علاقے میں ڈرون طیارے کی نچلی پروازوں سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.