ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کی طرف سے ابھی تک کسی ملزم کو بیرون ملک سے پاکستان لانے کی درخواست نہیں کی گئی، ترجمان وزارت داخلہ
ہفتہ 9 جنوری 2016 18:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کی طرف سے ابھی تک کسی ملزم کو بیرون ملک سے پاکستان لانے کی درخواست نہیں کی گئی۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کی طرف سے ابھی تک کسی ملزم کو بیرون ملک سے پاکستان لانے کی درخواست نہیں کی گئی،انہوں نے کہا کہ اس وقت کیس کی تفتیش مختلف مراحل سے گزر رہی ہے اور اس سلسلے میں اسکارٹ لینڈ یارڈ سے کسی قسم کا مطالبہ قبل از وقت اور بے معنی ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ اس کیس میں آج تک برطانیہ سے بھی پاکستان میں گرفتار کسی ملزم کی حوالگی سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے چند حلقوں پر آنے والی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں اور اس قسم کی غیر ضروری قیاس آرائیاں تفتیش پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں اس لئے ان سے گریز کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.