پنجاب میں تین روزہ پولیو کی مہم( کل) سے شروع ہو گی ،مہم کے لیے صوبہ بھر کی 3522 یونین کونسلز میں 42ہزار سے زا ئد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں
ہفتہ 9 جنوری 2016 20:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) پنجاب میں تین روز ہ انسداد پولیو مہم کل ( پیر) سے شروع ہو گی۔ 11سے 13جنوری تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے حفاظت کی ویکسین پلائیں گی۔وزیر اعلیٰ کے مشیر براے صحت خوا جہ سلمان رفیق نے بتایا کہ مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً ایک کر وڑ اسی لاکھ بچوں کو قطرے پلاے جا ئیں گے۔
مہم کے لیے صوبہ بھر کی 3522 یونین کونسلز میں 42ہزار سے زا ئد ٹیمییں تشکیل دی گیٔ ہیں جن میں موبائل ، ٹرانزٹ اور فکسڈ سایٔٹس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ گزشتہ مہمات کے اعدادوشمار کی روشنی میں رہ جانے والے بچے اور علاقوں پر خاص توجہ دی جاے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے پولیو پر قومی ایکشن پلان کے مطابق سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر جائزہ میٹنگز کی ہدایات جاری کیں۔
ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر منیر احمد نے بتایا کہ بین الصوبائی نقل و حمل پنجاب کے ایک بڑا چیلنج ہے اور دوسرے صوبوں کے بارڈر پر واقع اضلاع جہاں سے بین الصوبا ئی نقل و حمل کے اہم راستے ہیں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ اس مقصد کی لیے اہم مقامات اور گزرگاہوں پر پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں جہاں امیو نایٔزیشن کی ٹیمیں خدمات سر انجام دے ری ہیں۔ ڈائریکٹر ای پی آئی نے کہا پنجاب میں سال 2015 میں ایک پولیو کا کیس ہوا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.