پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں ردوبدل قابل مذمت ہے، حکمران دو صوبوں کے تحفظات دور کر کے عوام کو اعتماد میں لیں
پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک کا بیان
ہفتہ 9 جنوری 2016 20:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں ردوبدل قابل مذمت ہے،شریف حکمران دو صوبوں کے تحفظات دور کر کے وہاں کے عوام کو اعتماد میں لیں، ہفتہ کویہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پرخیبرپختونخواہ حکومت اور عوام کا احتجاج بالکل جائز ہے،منصوبے کے مغربی روٹ پر کام کیا جائے اورپراجیکٹ کو پورے ملک کیلئے کارآمد بنایا جائے،دوصوبوں کے تحفظات دور نہ کئے گئے تو یہ اچھا منصوبہ بھی متنازعہ بن جائیگا، اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات چاروں صوبوں کے عوام تک یکساں نہ پہنچے توصوبوں کے مابین نفرتیں جنم لیں گی اور متاثرہ صوبوں کے عوام کا احساس محرومی بڑھے گا،انہوں نے کہا خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کی سزا وہاں کے عوام کو نہ دی جائے ،تخت لاہوروالے اپنی وسیع النظری کا عملی مظاہرہ کریں ، رائے ونڈ والوں سے کسی بھلائی کی کوئی توقع تو نہیں اسکے باوجود حکومتی ناجوازیوں اور چیر ہ دستیوں کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.