قومی کرکٹ ٹیم کراچی سے نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگئی
کیویزسے تین ٹی ٹونٹی اورتین ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی
اتوار 10 جنوری 2016 15:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم اتوار کی صبح کراچی سے نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم دورہ کے دوران کیویزسے تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کی صبح کراچی سے براستہ دبئی قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کی زیرقیادت نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی۔قومی ٹیم کے کھلاڑی کراچی کے ایئرپورٹ سے علی الصبح دبئی کے لئے روانہ ہوئے، سڈنی میں مختصر قیام کے بعد شاہین نیوزی لینڈ پہنچیں گے۔
شاہد آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، محمد عامر، صہیب مقصود، سرفراز احمد، عمر اکمل، عمر گل، وہاب ریاض، محمد رضوان اور دیگر شامل ہیں۔(جاری ہے)
پاکسان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 جنوری کو ہوگا جب کہ ون ڈے اسپیشلسٹ اظہر علی، اسد شفیق، محمدعرفان، راحت علی اور ظفر گوہر 16 جنوری تاریخ کو نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوں گے۔
دورے کا آغاز 20،بیس اوورز کی سیریز سے ہوگا۔ مارچ میں بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے یہ قومی کرکٹ ٹیم کی آخری بین الاقوامی سیریز ہے۔جس میں میگاایونٹ کیلئے فتح گر کمبی نیشن تشکیل دینے کی کوشش کی جائے گی۔پی سی بی حکام کے مطابق قومی ٹیم سڈنی میں مختصر قیام کرے گی، جبکہ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ15جنوری کوآکلینڈ میں، دوسرا 17 جنوری کوہیملٹن میں اورتیسرا اورآخری ٹی ٹوئنٹی 20 جنوری کوویلنگٹن میں کھیلاجائے گا۔ جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی وطن واپس آجائیں گے اور ون ڈے کپتان اظہرعلی 50 اوورز کیلئے منتخب کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم کونیوزی لینڈ میں پہنچیں گے۔ ایک روزہ میچز 25،28 اور31 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.