گپٹل اور منرو کی ریکارڈ ساز ففٹی، نیوزی لینڈ فتحیاب
فہد شبیر اتوار 10 جنوری 2016 17:32
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ نے مارٹن گپٹل اور کولن منرو کی ریکارڈ ساز بلے بازی کی بدولت سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باآسانی نو وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا. ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور سری لنکن ٹیم 70 رنز پر چھ وکٹیں گنوا کر شدید مشکلات سے دوچار تھی۔
اس موقع پر کپتان اینجلو میتھیوز کیوی باؤلرز خلاف ڈٹ گئے اور تن تنہا حریف کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا مجموعہ 142 رنز تک پہنچا دیا۔ میتھیوز نے صرف 49 گیندوں پر سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 81 رنز کی دلفریب اننگ کھیلی۔ سری لنکا نے آٹھ وکٹ پر 142 رنز بنائے، نیوزی لیںڈ کی جانب سے گرانٹ ایلیٹ چار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ مچل سینٹنر اور ایڈم ملنے نے دو دو وکٹیں اپنے نام کیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.