ویمن آن وہیلز پراجیکٹ ، لاہور میں خواتین کی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا
سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 11:43
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء) : لاہور میں خواتین کی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت خواتین میں موٹر سائیکل چلانے سے متعلق آگاہی سیشن ہوا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے اسپیشل مانٹیرنگ سیل کے ویمن آن وہیلزپراجیکٹ کے زیر اہتمام کیا گیا ۔
سرکاری سرپرستی میں پہلی مرتبہ 60 لڑکیوں کے بیچ نے ٹریننگ مکمل کرکے ریلی نکالی۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین کی خودمختاری منصوبے کے تحت اب لاہور کی سڑکوں پر لڑکیاں موٹرسائیکلیں چلائیں گی، پہلے بیچ نے ٹریننگ مکمل کرکے ایوانٍ اقبال سے موٹرسائیکل ریلی نکالی۔ اس موقع پر مہمانٍ خصوصی صوبائی وزیر برائے بہبود خواتین اور قومی و صوبائی اسمبلی کی خواتین ارکان بھی ریلی میں شریک تھیں۔
صوبائی وزیر برائے بہبود خواتین کا کہنا تھا کہ مارچ میں صوبائی حکومت ایک ہزار لڑکیوں میں موٹرسائیکلیں تقسیم کرے گی۔ریلی کی شرکاء نے معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ معاشرتی ترقی میں خواتین کے فعال کردار کیلئےحکومت کی جانب شروع کیے گئے ایسے منصوبوں کی حمایت کریں ، تاکہ خواتین بھی معاشرتی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.