جرمنی میں سجی کریشڈ آئس ریس امریکا کے کیمرون ناسیز کے نام ٹھہری

پیر 11 جنوری 2016 12:47

جرمنی میں سجی کریشڈ آئس ریس امریکا کے کیمرون ناسیز کے نام ٹھہری

میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) میونخ میں ہونے والی کریشڈ آئس ریس امریکا کے کیمرون ناسیز نے جیت لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمن شہر میونخ میں بنائے گئے تیزترین ٹریک پر ہونے والی ریس میں کیمرون کی مسلسل یہ دوسری فتح تھی۔ وہ کینیڈا کے شہر کیوبک میں جیت کے بعد سے مسلسل فارم میں ہیں۔

(جاری ہے)

میونخ میں انہوں نے تیزرفتاری سے شروعات کیں اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

کراکسل برادران سکاٹ اور کیل کروکسل نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اب کیمرون کو سکاٹ پر چھے سو پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ خواتین کی دوڑ میں بھی ڈرامائی مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں کینیڈا کی جیکو لین لیگرے اور مریم ٹری پینئر میں پہلی پوزیشن کیلئے سخت کشمکش تھی اوروننگ لائن پر پہنچتے ہوئے دونوں گر پڑیں لیکن جیکو لین معمولی فرق سے فاتح قرار پائیں۔

متعلقہ عنوان :