متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزا پالیسی میں تبدیلی ، ویزا تبدیلی کے چارجز کیا ہیں؟؟
سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 13:14
متحدہ عرب امارات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء): وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وزٹ ویزا ہولڈر افراد کو متحدہ عرب امارات سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وزٹ ویزا کے حامل افراد اپنا ویزا اسٹیٹس کسی بھی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افئیرز (جی ڈی آر ایف اے) سے تبدیل کروا سکتے ہیں۔وزٹ ویزا کی نوعیت کو تبدیل کرنے کے لیے درخواستیں منظور شدہ دفاتر میں ہی مکمل کی جا سکتی ہیں جس کے بعد انہیں درخواست کنندہ کے پاسپورٹ کے ساتھ ہی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افئیرز (جی ڈی آر ایف اے) میں جمع کروایا جائے گا۔
مختلف قسم کے ویزوں کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:ٹرانزٹ ویزا کے لیے فیس 165درہم ہے ، تیس دن کے شارٹ ویزا کے لیے انشورنس سمیت ویزا فیس 370 درہم ہے جسے مزید دو مختلف کیٹگریز میں ڈالا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
فرسٹ ڈگری رشتہ داروں کے لئے فیس 1000درہم جبکہ سیکنڈ ڈگری رشتہ داروں کے لیے 2000درہم ہے۔ اسی طرح نوے روز کے ویزا کی فیس 700درہم ہے جبکہ فرسٹ ڈگری رشتہ داروں کے لئے فیس 1000درہم جبکہ سیکنڈ ڈگری رشتہ داروں کے لیے 2000درہم ہے۔
طبی امداد کے لیے انٹری پرمٹس سنگل وزٹ کے لیے 700درہم جبکہ متعدد وزٹس کے لیے 1550درہم ہے۔ کام کے سلسلے میںچودہ روزہ انٹری پرمٹس کی فیس370درہم جبکہ نوے روز کے لیے 1320درہم ہے۔ دو سال کے لیے امارات میں کام کرنے کے انٹری پرمٹ کی فیس 350درہم جبکہ تین سال کے پرمٹ کے لیے 470درہم فیس مقرر کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیںدو سالہ رہائشی پرمٹ کی فیس 470درہم جبکہ تین سال کے لیے 370درہم فیس مقرر کی گئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.