معین خان کا ہواوے میٹ ایس کے ساتھ کراچی کیلئے سفر کا آغاز
پیر 11 جنوری 2016 17:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء ) ولولہ انگیز مہم جو معین خان نے خنجراب درہ سے شروع ہونے والی مائی ہواوے،مائی پاکستان کی 100روزہ مہم کے حتمی مرحلے میں کراچی کیلئے اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ ملک میں موبائل مارکیٹ کے لیڈنگ برانڈ ہواوے نے ملک کے خوبصورت مناظر کیمرے میں بند کرنے کی مہم شروع کی تھی جس میں معین خان نے بذریعہ بائیسکل اپنے ساتھی ہواوے کے میٹ ایس کیمرے کے ساتھ ملک بھر کے مختلف علاقوں کی مہم پر مبنی سفر کیا اور اس سفر کے دوران مناظر کیمرے میں بند کرنے کیلئے ہواوے میٹ ایس ان کا ساتھی بنا۔
معین خان نے اتوار کے روز پاکستان کا دل قرار دیئے جانے والے شہر لاہور سے کراچی کیلئے اپنے سفر کا آغاز کیا اور یوں خنجراب درہ سے شروع ہونے والی اس مہم کے حتمی مرحلے کا آغاز ہوگیا۔(جاری ہے)
معین خان بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے حوالے سے بہت سے لوگوں کیلئے متاثر کن شخص کی حیثیت اختیار کرگئے ہیں۔معین خان نے اپنے اس سفر کے دوران ملک کے محسور کن اور خوابیدہ مناظر کی عکس بندی کرکے اپنے تجربات کو مہمانوں اور اپنے توانا نوجوان چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
اس مہم کے آخری مرحلے میں معین خان اور ہوواے میٹ ایس کے ساتھ ایک ریڈیو چینل میڈیا پارٹنر کی حیثیت سے موجود ہوگا جہاں معین خان کے ایڈوینچر اور متاثر کن سفر کی براہ راست کمنٹری پیش کی جائیگی۔ایف ایم98کے ساتھ تعاون کے ذریعے ہواوے اس سفر کی روداد سننے والوں کو قیمتی و دلچسپ انعامات جیتنے کا موقع بھی فراہم کیا جائیگا۔ایف ایم98اس سلسلے میں ایک مقابلے کا انعقاد کرے گا جس میں سننے والوں سے آسان سوالات کئے جائینگے اور سوالات کا درست جوبات دینے والوں میں فلموں کے پیکیج ٹکٹس تقسیم کئے جائینگے۔ ہر پیکیج میں فلموں کے چار ٹکٹس موجود ہونگے تا کہ جیتنے والے اپنی پسندیدہ فلموں سے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ لطف اندوز ہوسکیں،یہی نہیں بلکہ مائی ہواوے،مائی پاکستان مہم کے اس آخری مرحلے میں شرکاء کو ہواوے میٹ ایس جیتنے کے مواقع بھی ملیں گے۔ہواوے یہاں یہ بات بھی بتانا ضروری سمجھتا ہے کہ اس مقابلے کے جوابات سوشل میڈیا پر ہواوے پاکستا ن کے اکاؤنٹ پر پہلے ہی دستیاب ہیں اور اب یہ ایک ایسا کھیل ہے جہاں مقابلے میں شریک افراد مائی ہواوے،مائی پاکستان سے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرکے انعامات جیتنے کے بہتر مواقع حاصل کرسکتے ہیں۔ہواوے نے اس مہم کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کی ایک پر امن اور لوگوں کا استقبال کرنے والے ملک کی حیثیت سے شناخت اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور 100روزہ یہ مہم ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی اور واحد مہم ہے جس میں پاکستان کے مختلف خوبصورت مقامات کی تصویر کشی کرکے دنیا بھر کو پاکستان کے حوالے سے ایک مثبت پیغام پہنچایا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.