خدمت کارڈز سے خصوصی افراد میں خوداعتمادی آئے گی ،فوزیہ مبشر
خصوصی افراد کوان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پرپہنچا نے کاوقت آگیا،لیگی رہنماء
پیر 11 جنوری 2016 19:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممتازرہنمابیگم فوزیہ مبشر نے کہا ہے کہ خدمت کارڈ زسے خصوصی افرادمیں خوداعتماد ی آئے گی ۔خصوصی افراد کی خواہشات اور ضروریات سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا خدمت کارڈنویدانقلاب ہے۔خصوصی افراد کوان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پرپہنچانے کاوقت آگیا۔
خصوصی افرادکی زندگی سہل بنانے کیلئے انہیں خصوصی خدمت کارڈزجاری کرناسیاست نہیں عبادت ہے۔اِن خصوصی کارڈزپرانہیں ہرسطح پر خاطرخواہ رعایت اورسہولت ملے گی ، یہ ان کاحق اورریاست کافرض ہے ۔انہیں اذیت اوروقت کے ضیاع سے بچانے کیلئے قطاروں سے استثنیٰ بھی دیاجائے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
بیگم فوزیہ مبشر نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کے مسائل سے چشم پوشی نے ان کے اندراحساس محرومی پیداکردیاتھامگر مسلم لیگ (ن) کی مدبرومخلص قیادت نے ان کاہاتھ تھام لیا ہے۔
مناسب اصلاحات،محنت اورشفقت سے خصوصی افرادکومعاشرے کومفیدشہری بنایاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کیلئے ایک موثرقومی پالیسی بنانے کی اشدضرورت ہے۔ خصوصی افراد انتہائی حساس ہوتے ہیں ،انہیں ہماری طرف سے صلہ رحمی کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افرادکااعتمادبحال کرنے کیلئے انہیں گھروں اوردفتروں کے اندر ہونیوالی گفتگواورمشاورت میں شریک کیا جائے ۔ریاستی سطح پرخصوصی افراد کی فلاح وبہبودکیلئے کئے جانیوالے اقدامات تسلی بخش ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قومی وسائل کارخ خصوصی افراداورعام آدمی کی طرف موڑدیاہے۔مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.