بے دخل افرادکوبلاتصدیق لانے والے پر جرمانہ ہوگا،فارنرز ایکٹ 1946کے قواعد میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن
جرمانہ فی ڈی پورٹی 5لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے، ہوائی جہاز ، بحری جہاز یا دیگر ذرائع سے لائے جانے والے پائلٹ ، کپتان یا ویسل پر عائد ہوگا
پیر 11 جنوری 2016 21:32
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء)وزارت داخلہ نے فارنرز ایکٹ 1946کے قواعد میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔جس کے تحت وفاقی حکومت اب ڈی پورٹ کئے جانے والے شخص کو بلاتصدیق پاکستان لانے والے ہوائی وبحری جہازوں پر جرمانہ عائد کرسکے گی ۔
(جاری ہے)
اس سے قبل بلاتصدیق لانے پر پاکستان کوئی کارروائی نہیں کرسکتا تھا لیکن اب وزارت داخلہ نے فارنرز ایکٹ 1946کے قواعد میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ،اب کسی بھی ڈی پورٹی کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کے بغیر پاکستان آمد ممکن نہیں اورایسا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ ، یورپ اور امریکہ سے بغیر تصدیق لائے گئے ڈی پورٹیز کو واپس تو کردیاگیا لیکن ایف آئی اے کے پاس ڈی پورٹیز کو واپس لانے والے ویسلز (ہوائی و بحری جہازوں ) پرجرمانہ عائد کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا۔ اب ایف آئی اے ڈی یپورٹیز کو بلاتصدیق پاکستان لانے والوں پر جرمانہ عائد کرسکے گی ۔ یہ جرمانہ فی ڈی پورٹی 5لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ جرمانہ ہوائی جہاز ، بحری جہاز یا دیگر ذرائع سے لائے جانے والے پائلٹ ، کپتان یا ویسل پر عائد ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.