ڈیل سٹین کندھے کی انجری کے باعث انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے بھی باہر
منگل 12 جنوری 2016 12:43
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقی فاسٹ باوٴلر ڈیل اسٹین کندھے کی انجری کے سبب انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ڈیل اسٹین انگلینڈ کے خلاف ڈربن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ کیپ ٹاوٴن ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکے۔
(جاری ہے)
ان کی انجری سے صحتیابی کے بعد جوہانسبرگ میں جمعرات سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں واپسی متوقع تھی اور اسی وجہ سے انہیں سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچوں کیلئے اسکواڈ کا حصہ بھی بنایا گیا تھا لیکن وہ کندھے کی تکلیف سے مکمل طور پر نجات پانے میں ناکام رہے۔
اس انجری کے بعد قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ شاید اسپیڈ اسٹار کا کیریئر اختتام کو پہنچ گیا ہے لیکن کوچ رسل ڈومنگو نے اس تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ ان کے کیریئر کا اختتام نہیں ہے، تمام کھلاڑیوں کو اپنے کیریئر میں اس طرح کے اتار چڑھاوٴ اور انجریز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ڈومنگو نے کہا کہ اسٹین ایک بہترین ایتھلیٹ ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ وہ دنیا کے بہترین باوٴلر ہیں اور جلد فٹ ہو جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.