لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب بنائی جائے گی،ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا
منگل 12 جنوری 2016 13:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب بنائی جائے گی۔ صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے پنجاب میں ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں -علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے محکمہ صحت کے دو محکمے بنادیئے گئے ہیں - انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کی معیاری سہولتوں تک رسائی عوام کا حق ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے صحت کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے - صوبے میں عوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے۔
وبائی امراض کی روک تھام کے لئے ویکسینیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے - شعبہ صحت کی بہتری اور عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیت کا خصوصی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے-ڈاکٹرز ، نرسوں اورپیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہے ہیں- ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں -لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے -انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات کے خلاف بھرپور انداز میں کریک ڈاؤن کر رہے ہیں - لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب بنائی جائے گی- آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت آبادی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کی مدد سے کام کر رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.