اقتصادی راہداری عظیم منصوبہ ، وزیر اعظم تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر چلیں،سراج الحق
منگل 12 جنوری 2016 13:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی مذاکرات کا حامی نہیں رہا ۔ حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس میں جو وعدے کئے تھے ان پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔
(جاری ہے)
منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری عظیم منصوبہ ہے پاکستان میں اس منصوبے سے ترقی کے لئے راستے کھلیں گے وزیر اعظم تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر چلیں اور ان کے خدشات دور کر کے فوج کو اس منصوبے کا تحفہ دیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف خود پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ہینڈل کریں اور تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر چلیں اور اس منصوبے کا آغاز کیا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی بھی مذاکرات کا حامی نہیں رہا جبکہ اس نے ایک بار پھر پٹھانکوت واقعہ کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی ہےمزید اہم خبریں
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.