شہد کی مکھیوں کے بکسوں کا15 روز بعد معائنہ کریں، ماہرین

منگل 12 جنوری 2016 14:06

فیصل آباد ۔12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء)ماہرین زراعت نے شہد کی مکھیاں پالنے والے حضرات کو مکھیوں کے بکسوں کا معائنہ ہر 15 روز بعد کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ وہ بکسوں کا بغور جائزہ لیتے رہیں اور اگر ان کی صفائی کرنا مقصود ہو تو اس میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ اگر شہد کی مکھیوں کے گھر کمزور ہوں تو ابھی شہد نکالنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تاہم شہد کی مکھیوں کونمی کے اثرات سے بچانا بھی ضروری ہے ۔