سینئر اداکار طارق جاوید کی 10ویں برسی (جمعہ)منائی جائیگی
بدھ 13 جنوری 2016 12:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) فلم اور تھیٹر کے سینئر اداکار طارق جاوید کی 10ویں برسی ( جمعہ ) منائی جائے گی ۔اس موقع پر ایصال ثواب اور قرآن خوانی کا اہتمام ان کی بیوہ اداکارہ شیبا بت کی رہائشگاہ پر کیا جائیگا ۔ طارق جاوید نے اپنے فنی کیریئرکا آغاز فیصل آباد سے کیا اور پھر وہ لاہور آگئے ۔ یہاں آنے کے بعد طارق جاوید تھیٹر کی دنیا میں انتہائی مقبول اداکار بن گئے اور کوئی بھی اسٹیج ڈرامہ ان کے بغیر ادھورا تصور کیا جاتا تھا ۔
انہوں نے متعدد اداکاروں کو تھیٹر کی دنیا میں متعارف کروایا جن میں ببو برال ( مرحوم ) ، سہیل احمد ، نسیم وکی ، سخاوت ناز ، سردار کمال ، طارق ٹیڈی ، طاہر نوشاد ، عابد خان ( مرحوم ، شاہد خان ، گوگا جی ، حسن مراد ، چکوری ، نرگس شامل ہیں جبکہ اداکار نعمان اعجاز کو اپنی فلم میں ہیرو کے طور پر متعارف کروایا ۔(جاری ہے)
طارق جاوید نے بے شمار اسٹیج ڈراموں میں کام کر کے اپنے فن کا لوہا منوایا اور خاص طور پر ان کا شہرہ آفاق اسٹیج ڈرامہ ” بشیرا ان ٹربل “ جس میں انہوں نے امان اللہ کے ساتھ کام کر کے ملک گیر شہرت حاصل کی اور بعد ازاں امان اللہ کے ساتھ مسلسل 20برس تک کام کرتے رہے ۔
طارق جاوید نے تھیٹر میں لاتعداد اسٹیج ڈراموں میں بطور ڈائریکٹر بھی کام کیا اور پاک بھارت پہلی کو پرودکشن کی فلم ” پنڈ دی کڑی “ میں مرکزی کردار کیا ۔ آخری ایام میں اسٹیج کے اپنوں کی بے وفائی سے دلبرداشتہ ہو چکے تھے اور 15جنوری 2006ء کو کراؤن تھیٹر میں اسٹیج ڈرامے کے دوران اداکاری کرتے ہوئے انہیں ہارٹ اٹیک ہوا ، انہوں نے تین کلمے پڑھے جس کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.