وقار یونس نے سلمان بٹ اور محمد آصف کی بھی حمایت کر دی
بدھ 13 جنوری 2016 13:21
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے سلمان بٹ اور محمد آصف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر محمد عامر کو دوسرا موقع مل سکتا ہے تو پھر ان دونوں سے بھی مختلف رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اگر سلمان بٹ اور محمد آصف ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو پھر انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں دوسرا موقع کیوں نہیں دیا جا سکتا؟ تینوں کھلاڑیوں نے ایک جیسی غلطی کی اور ایک ہی طرح کی سزا کے عمل سے گزرے تو پھر ان سے الگ رویہ کیوں اختیار کیا جائے۔
سلمان بٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ساڑھے پانچ سال بعد شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے پہلے ہی میچ میں 135 رنز کی اننگ کھیلی محمد آصف نے بھی دو وکٹوں کے ساتھ اپنی واپسی کا جشن منایاتاہم وقار یونس کی حمایت سے قطع نظر ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان پہلے ہی واضح کر چکے ہیں آصف اور سلمان بٹ کا معاملہ عامر سے بہت مختلف ہے اور ان کیلئے کرکٹ میں واپسی زیادہ آسان نہ ہو گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.