ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں شرکت کے خواہشمند کرکٹرز کو پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا ہوگا،پی سی بی
ذیشان مہتاب بدھ 13 جنوری 2016 13:55
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری- 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ماسٹر ز چیمپئنز لیگ میں شرکت کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کے حوالے سے پالیسی بیان جاری کر دیا ہے ۔
(جاری ہے)
پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تاحال انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہ کرنے والے قومی کرکٹرز کو ماسٹر ز چیمپئنز لیگ کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا ، ایم سی ایل کھیلنے کے خواہش مند قومی کرکٹرز کو پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر نا ہوگا ، ریٹائرمنٹ لینے والے کرکٹرز ڈومیسٹک اور لوکل کرکٹ کھیلتے رہیں گے ۔
پی سی بی کے مطابق مذکورہ پالیسی کا مقصد ریٹائرڈ کرکٹر ز کے لیے ایم سی ایل کھیلنے کی راہ ہموار کرنا ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم سی ایل میں شرکت کے لیے ٹیسٹ کرکٹرز توفیق عمر ، رانا نوید الحسن ، حسن رضا ، یاسر حمید ، عبدالرزاق ، محمد یوسف ، محمد خلیل ، ہمایوں فرحت اور عمران فرحت کو این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر مذکورہ کھلاڑی سراپا احتجاج تھے ، ان کا کہنا تھا کہ این او سی جاری نہ کرنا کھلاڑیوں کا معاشی قتل ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.