پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کومتبادل سیاسی قوت مان لیا، اقتدار کیلئے وفاداریاں نیلام کرنیوالے ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے،عنایت اﷲ اعوان
بدھ 13 جنوری 2016 20:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء حاجی عنایت اﷲ اعوان نے کہا کہ اوورسیزسمیت بیس کروڑ پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کومتبادل سیاسی قوت جبکہ کپتان عمران خان کووزیراعظم کیلئے موزوں امیدوار مان لیاہے ۔نااہل اورکمزورحکومت کوگرانے کیلئے ایک زورداردھکاکافی ہے ،ہمارے نڈراورغیورکارکنان اپنے کپتان کی کال پرتحریک نجات کے دوران راہ میں آنیوالی سرکاری رکاوٹوں کوریزہ ریزہ کردیں گے۔
پی ٹی آئی ایک پرامن سیاسی تحریک تبدیلی تک جاری رہے گی،حکمرانوں کے ہر ریاستی جبرکاجواب جمہوری انداز سے دیں گے ۔کوئی شہنشاہ '' مغل اعظم ''ہم سے آزادی،تبدیلی اورانصاف تک رسائی کاحق نہیں چھین سکتا۔وہ اپنے اعزازمیں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
حاجی عنایت اﷲ اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست حکمرانوں کی طرح تجوریاں بھرنے کیلئے نہیں بلکہ عوام کوڈیلیورکرنے اوران کی خالی جھولیاں بھرنے کیلئے ہے۔
عمران خان اورجہانگیر خان ترین کی باہمی مشاورت اورسیاسی منصوبہ بندی سے پاکستان کی قومی سیاست کانقشہ بدل گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہرمصیبت میں اپنے ہم وطنوں کابھرپورساتھ دیا ،جس طرح انہیں کینسر کیخلاف جنگ میں شوکت خانم ہسپتال کی صورت میں کامیابی ملی اس طرح وہ کرپشن کے سرطان کوبھی شکست دیں گے۔ اقتدار کیلئے وفاداریاں نیلام کرنیوالے سیاستدان ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے،عوام آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے باضمیر امیدواروں کوووٹ دے کربدعنوانی اورموروثی سیاست کی علامت بن کرابھرنے والی پارٹیوں کوقصہ پارینہ بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے انقلاب سے سیاسی قذاقوں کابدحواس اورپریشان ہونا فطری امرہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.