میرے نزدیک شوبز میں حد بندی کوئی درست عمل نہیں‘فضا ء علی
جمعرات 14 جنوری 2016 12:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) اداکارہ وماڈل فضاء علی نے کہا ہے کہ سچے فنکارکوفلم اورٹی وی کی کیٹگری میں تقسیم کرنا درست نہیں ہے۔جس طرح فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، اسی طرح ایک فنکارکوبھی کسی ایک شعبے تک قید نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہارفضاء علی نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے کہاکہ ایک نوجوان جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھتا ہے تواس کے کچھ ٹارگٹ ہوتے ہیں اورآگے بڑھنے کے لیے ایک طریقہ کاربھی اس کے ساتھ ہوتا ہے۔
جس کے تحت وہ کام کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنواتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں جب ایک فنکارکسی ٹی وی ڈرامہ میں مقبول ہوجائے توپھر اس کوٹی وی تک ہی محدود رہنے دیا جاتا ہے۔ اسی طرح فلم انڈسٹری میں کسی کواچھا مقام مل جائے توپھروہ ٹی وی پرکام کرنا اپنی توہین سمجھتا ہے۔(جاری ہے)
مگرمیرے نزدیک شوبز میں حد بندی کوئی درست عمل نہیں ہے۔
ایک فنکارکوفنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔بلاشبہ فلم ایک بڑا اورمقبول میڈیم ہے لیکن لوگوں کی بڑی تعداد ٹی وی ڈرامے دیکھتی اورانہی سے انٹرٹین ہوتی ہے۔ اس لیے اب وہ دورنہیں رہا جب ایک مقبول فنکارکسی ایک میڈیم تک خود کومحدود رکھ لے۔ ایک سوال کے جواب میں فضاء علی نے کہا کہ میں نے فیشن انڈسٹری میں بہت کام کیا۔ ٹی وی پرایکٹنگ کی اوربطورمیزبان بھی اپنی صلاحیتوں کومنوایا۔ اس کے علاوہ میوزک کے شعبے میں بھی کام کررہی ہوں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ایک فنکارمیں اگرٹیلنٹ ہے تواس کوضرورموقع ملنا چاہیے۔موجودہ فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فضاء علی نے کہاکہ پاکستان میں بننے والی فلموں کوہم مکمل فلم تونہیں کہہ سکتے لیکن جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوکام کیا جارہا ہے اس سے ہماری فلم کے معیار میں بہتری دکھائی دی ہے۔ خاص طورپرگزشتہ دوبرسوں کے دوان پاکستانی سینمامیں اب اپنی فلموں کودیکھنے والے لوگ بھی دکھائی دیتے ہیں۔ وگرنہ سینماگھروں میں شائقین کی بڑی تعداد بھارتی فنکاروں کودیکھنے کے لیے پہنچتی تھی۔ اب حالات بہتر ہو رہے ہیں اورآنے والے دنوں میں اس میں مزید بہتری آئے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.