دوسری کلثوم سیف نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ18 جنوری سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی
جمعرات 14 جنوری 2016 14:03
اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسری کلثوم سیف نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ18سے24 جنوری تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن خالد رحمانی کے مطابق چیمپین شپ میں مختلف کیٹگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے جس میں مینز سنگلز اورڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر18، انڈر14، انڈر10، انڈر سینئرڈبلز اوپن، 45 سال سے اوپر سینئر اوپن ڈبلز اور 60 سال سے اوپر ایگزیکٹیو سینئر مقابلے شامل ہیں۔
گزشتہ سال اس ایونٹ کیلئے انعامی رقم 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی تاہم اس سال انعامی رقم میں تقریبا70 فیصد اضافہ کر کے5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ فیڈریشن سے متعلق تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ16جنوری تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں ریفری شہزاد حتر علوی کو انٹری بھیجوائے اور انٹری کیلئے آخری تاریح 16 جنوری مقرر کی ہے۔(جاری ہے)
فیڈریشن نے دوسرے شہروں سے مینز سنگلز مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے پہلے میچ سے 700 روپے ڈیلی الاونس مقرر کی ہے تاہم جونئیر سنگلز ایونٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ریلوے کے اکانومی کلاس کی آنے جانے کی مفت سفر کی سہولیات فراہم کی جائے گی۔ ایونٹ کے کوالیفائنگ راونڈ کے مقابلے18جنوری سے شروع ہونگے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.