لاہور میں ایک بڑی ہیچری اور 5 اضلاع میں نئے نرسریاں بنائی جا رہی ہیں‘ڈی جی ماہی پروری پنجاب
جمعرات 14 جنوری 2016 16:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء ) ڈائریکٹر جنرل ماہی پروری پنجاب ڈاکٹر محمد ایوب نے کہا ہے کہ صوبہ میں بچہ مچھلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے 467 ملین روپے کی لاگت سے لاہور میں ایک بڑی ہیچری اور صوبہ کے مختلف اضلاع میں پانچ نئی نرسریاں بنائی جا رہی ہیں جس سے زیادہ تعداد میں فش سیڈ کی تیاری ممکن ہو سکے گی، اس منصوبے کا بنیادی مقصد ماہی پروری کا فروغ اور فش فارمرز کو اعلی کوالٹی کا فش سیڈ فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بات یہاں اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ لاہور میں موضع بھسین میں 60 ایکڑ رقبہ پر 254 ملین روپے کی لاگت سے بڑی ہیچری جبکہ صوبہ کے پانچ اضلاع نارووال،منڈی بہاؤ الدین،چنیوٹ،ننکانہ صاحب اور پاکپتن میں 6,6 ایکڑ اراضی پر 197 ملین روپے کی لاگت سے نرسری یونٹس بنائے جارہے ہیں جبکہ 16 ملین روپے آفس کے انتظامات وآلات کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.