کمیشن مافیا پر مبنی حکمران 20سال بھی اقتدار میں رہے لوڈشیڈ نگ جیسے ختم نہیں ہوگی‘چوہدری محمدسرور
کر پشن کر نیوالی سیاسی جماعتیں ماضی کا حصہ بن جائیں گی آنیوالی حکو مت تحر یک انصاف کی ہی ہوگی ‘آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب
جمعرات 14 جنوری 2016 18:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کمیشن مافیا پر مبنی حکمران 20سال بھی اقتدار میں رہے لوڈشیڈ نگ جیسے ختم نہیں ہوگی،کر پشن کر نیوالی سیاسی جماعتیں ماضی کا حصہ بن جائیں گی آنیوالی حکو مت پاکستان تحر یک انصاف کی ہی ہوگی، ‘لاہور کو ’’پیرس ‘‘بنانے کا دعویٰ کر نیوالے حکمرانوں نے غر یبوں کیلئے مہنگائی اور مسائل کے پہاڑ بنا دیئے ہیں آنیوالی نسلیں حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کر یں گی بلکہ ان سے ایک ایک ظلم اور ناانصافی کا حساب لیں گے ۔
جمعرات کے روز جاری اعلامیہ کے مطابق تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ2018تک بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے حکومتی تصد یق کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس قوم کیلئے جھوٹ اور فریب کے سواکچھ نہیں اور حکمران اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے صرف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی حکومت کے ہر منصوبے میں کر پشن اور کمیشن ہے اس لیے حکمرانوں کی توجہ عوامی مسائل کا حل نہیں بلکہ ’’ذاتی مسائل‘‘کا حل ہے اور قوم کیلئے نااہل حکمران عذاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں اور قوم انکو مزید برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں ۔
چوہدری سرور نے کہا کہ عوام تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں اس لیے دنیا کی کوئی طاقت نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی ‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی جیسی کر پٹ سیاسی جماعتوں کا مستقبل ’’زیر و‘‘ہے اور آنیوالی حکومت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی جس میں عمران خان ملک کو کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے اور قوم سے کیے جانیوالا ایک ایک وعدہ پورا کیا جا ئیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.