پہلا ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 172رنز کا ہدف دیدیا
ذیشان مہتاب جمعہ 15 جنوری 2016 12:41
آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی مقابلے میں پاکستان نے پہلے بلے باز ی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 172رنز کا ہدف دیا ہے ۔ ایڈن پارک آکلینڈ میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کرپاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ، اوپنر محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 33رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد احمد شہزاد 16رنز بنا کر ملنے کی گیند پر ایلیٹ کے ہاتھوں جکڑے گئے ۔
صہیب مقصود اپنا کھاتہ کھولے بغیر لیفٹ آرم سپنر سینٹر کی گیند پر وکٹ کیپر رونچی کے ہاتھوں جکڑے گئے ۔ سابق کپتان شعیب ملک نے حفیظ کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 26رنز کا اضافہ کیا ، شعیب ملک 20رنز بنا کر سینٹر کی گیند پر ایلیٹ ہی ہاتھوں جکڑے گئے ۔ محمد حفیظ نے 36گیندوں پر نیوزی لینڈ کے خلاف کیریئر کی پہلی نصف سنچری مکمل کی ، وہ 61رنز کی باری کھیل کر ملنے کی گیند پر ایسٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.