مسلم امہ کو انتشار میں مبتلا کرنے والی قوتوں کا مقابلہ متحد ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے،پاکستان کا انتہاء پسندی ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے 34 ممالک کے اتحاد میں شامل ہونا درست سمت قدم ہے‘شام کے مظلوم انسانوں کی امداد کیلئے عالمی دنیا اپنا کردار ادا کرے
مذہبی جماعتوں کے قائدین کایوم یکجہتی ارض الحرمین الشریفین و ارض الشام کے موقع پر جمعہ کے اجتماعات سے خطاب
جمعہ 15 جنوری 2016 20:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں مختلف مذہبی جماعتوں کے قائدین نے کہاہے کہمسلم امہ کو انتشار میں مبتلا کرنے والی قوتوں کا مقابلہ متحد ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے ۔کفریہ طاقتوں کی سب سے بڑی سازش پاکستان ، ترکی اور سعودی عرب کے امن کو تباہ کرنا ہے۔ پاکستان کا انتہاء پسندی ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے 34 ممالک کے اتحاد میں شامل ہونا درست سمت قدم ہے۔
شام کے مظلوم انسانوں کی امداد کیلئے عالمی دنیا اپنا کردار ادا کرے ۔ وہ یوم یکجہتی ارض الحرمین الشریفین و ارض الشام کے موقع پر جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ اسلام آباد ، لاہور ، کراچی ، کوئٹہ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، پشاور ، نوشہرہ ، ملتان ، ژوب ، سکھر ، ڈیرہ اسماعیل خان ، راوالپنڈی ، ڈیرہ غازی خان ، جہلم ، بنوں ، مردان ، سوات ، چمن، لاڑکانہ ، رحیم یار خان ، بہاولپور اور ملک کے دیگر شہروں میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، جمعیت علماء پاکستان کے مولانا سردار محمد خان لغاری ، سنی اتحاد کونسل سواد اعظم کے علامہ پیر محفوظ مشہدی، وفاق المساجد پاکستان کے مولانا عبد القیوم ، جمعیت علماء اہلحدیث کے مولانا غلام اﷲ خان ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے علامہ شبیر احمد عثمانی، مولانا اسد زکریا ، مولانا ایوب صدفر، مولانا اسد اﷲ فاروق ، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا عبد الحمید صابری، مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا انوارالحق مجاہداور وفاق المساجد پاکستان سے متصل 74600 مساجد کے آئمہ اور خطباء نے کہا کہ انڈونیشیا ء سے لے کر پاکستان تک ہونے والی دہشت گردی مسلم امۃ کو اتحاد کی دعوت دے رہی ہے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.