عمران خان نے شفاف بنیادوں پر انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے عملی اقدام کر کے تاریخ میں اپنا نام درج کرالیا ‘ جمشید چیمہ
ہفتہ 16 جنوری 2016 12:34
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے انٹرا پارٹی انتخابات کی خامیوں کو تسلیم کرنے کے بعد دوبارہ شفاف بنیادوں پر انتخابات کیلئے عملی اقدام کر کے تاریخ میں اپنا نام درج کرالیا ہے،انشا اللہ وہ وقت آئے گا جب(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے کارکن اپنی قیادت کو بھی تحریک انصاف کی تقلید کرنے پر مجبور کر دیں گے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی جماعتوں میں کئی دہائیوں سے بادشاہت قائم رکھنے والوں کو ہرگز گوارہ نہیں کہ کوئی ان کے مد مقابل انتخاب لڑے اسی لئے تحریک انصاف کے خلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے لیکن عمران خان اپنے عزم سے اس مرحلے کو کامیابی سے مکمل کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات سے تحریک انصاف ایک قوت بن کر ابھرے گی اور انشا اللہ اس کے آئندہ عام انتخابات میں بھی مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انٹرا پارٹی انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔انٹرا پارٹی انتخابات سے جمہوریت کو مضبوط بنیاد میسر آئے گی ۔ جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ پارٹی کی رکنیت سازی اور انٹرا پارٹی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی جائیں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.