مغربی افریقی ملک برکینافاسو میں مسلح افراد کی جانب سے ہوٹل پرحملہ کے نتیجے میں 20افراد ہلاک ‘درجنوں زخمی
ہفتہ 16 جنوری 2016 12:54
واگا ڈوگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) مغربی افریقی ملک برکینافاسو میں مسلح افراد کی جانب سے ہوٹل پرحملہ کے نتیجے میں 20افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ‘ حملہ آوروں نے ہوٹل میں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنا لیاطویل جھڑپوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے یرغمالیوں کورہاکرلیا گیا۔
(جاری ہے)
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برکینافاسو کے دارالحکومت اوگاڈوگو میں ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کر کے بیس افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا ‘ متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔
یرغمال بنائے گئے افراد میں امریکی اور فرانسیسی فوجی بھی شامل تھے۔ ملزموں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد یرغمالیوں کورہا کروالیاگیا میڈیارپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہوٹل کا کنٹرول سنبھال لیا ادھر شدت پسند گروہ القاعدہ ان اسلامک مغرب نامی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.